اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کے اخبار القبس نے معتبر ذرائع سے نقل کیا ہے کہ قبرس میں امریکی حکام نے حزب اللہ کے عہدہ دروں سے خفیہ طور پر ملاقات کی ہے۔
اس اخبار کے مطابق اس ملاقات میں شام کے بحران اور لبنان کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں گفتگو کی گئی ہے۔
حزب اللہ کا لبنان میں گہرا اثر و رسوخ اور شام میں دھشتگردوں کو دی جانے والی شکست نے اس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ امریکی حکام پس پردہ حزب اللہ کے عہدہ داروں سے ملاقات اور علاقائی مسائل پر گفتگو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲